نیشنل

مشہور ہندوستانی کرکٹر سلیم درانی کا انتقال

حیدرآباد _ 3 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) اپنے دور کے  مشہور ہندوستانی کرکٹر سلیم درانی کا انتقال ہو گیا جو فرمائش پر زبردست چھکے مارنے کے لئے مقبول تھے۔ ان کی عمر 88 سال تھی۔ وہ گجرات کے جام نگر میں اپنے چھوٹے بھائی جہانگیر درانی کے ساتھ رہتے تھے۔ اس سال جنوری میں وہ گر پڑے تھے جس کے بعد ان کی ران کی ہڈی کی سرجری کی گئی تھی۔ کابل میں پیدا ہونے والے درانی جارحانہ بیا ننگ کرتے تھے اور بائیں ہاتھ سے بولنگ بھی کرتے تھے۔ انہوں نے 29 ٹسٹ میاجس کھیلے اور 62 – 1961 میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میاچوں کی سیریز میں ہندوستان کی 0-2 سے کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا۔

 

انہوں نے کولکتہ اور مدراس میں ٹیم کی کامیابیوں میں بالترتیب 8 اور 10 وکٹ حاصل کرتے ہوئے اہم رول ادا کیا تھا۔ درانی اپنے ڈریسنگ اسٹائل حس مزح اور انداز کے لئے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے 50 انگز میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریاں بنا ئیں اور جملہ 1202 رنز اسکور کئے تھے جس پر انھیں ارجن ایوارڈ بھی دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button