نیشنل

رام پور اور اعظم گڑھ لوک سبھا سماج وادی پارٹی کے ہاتھ سے نکل گئی _ دونوں حلقوں میں بی جے پی معمولی ووٹوں سے کامیاب

لکھنو _ 26 جون ( اردولیکس) بھارتیہ جنتا پارٹی نے رام پور اور اعظم گڑھ لوک سبھا کے ضمنی انتخابات میں دونوں حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے رام پور لوک سبھا سے بی جے پی امیدوار گھنشیام لودھی نے ایس پی امیدوار عاصم راجہ کو زائد از 42 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے شکست دے دی ۔ وہیں بی جے پی نے اعظم گڑھ سے اداکار دنیش لال یادو ‘نرہوا’ کو میدان میں اتارا تھا جبکہ ایس پی نے دھرمیندر یادو کو اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے شاہ عالم عرف گڈو جمالی کو میدان میں اتارا تھا ۔اس حلقہ سے بی جے پی امیدوار دنیش لال یادو نے ایس پی امیدوار دھرمیندر یادو کو زائد از 9 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے شکست دے دی۔اس طرح بی جے پی نے یہ حلقہ سماج وادی پارٹی سے چھین لئے ۔

بی ایس پی نے رام پور میں الیکشن نہیں لڑا تھا۔ اکھلیش یادو نے اعظم گڑھ سے 2019 کا لوک سبھا الیکشن جیتا تھا، تب بھی بی جے پی نے نرہوا کو ٹکٹ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button