انٹر نیشنل

مکہ کے عجائب گھر جو سینکڑوں برس کی تاریخ اور ثقافت اجاگر کر رہے ہیں

ریاض ۔ کے این واصف

مکہ مکرمہ کے زائرین کی دلچسپی کے لئے محکمہ ثقافت و سیاحت نئے باب وا کررہے ہیں ٹورسٹ گائیڈ کے انکشاف۔

سعودی عرب میں مکہ کے عجائب گھروں میں 14 سو برسوں سے زیادہ نایاب نوادرات موجود ہیں جو اس جگہ کی بھرپور تاریخ کو اجاگر کرتی ہیں۔ٹورسٹ گائیڈ اعتماد غزاوی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’عجائب گھر علم کا ایک پورٹل تصور کیے جاتے ہیں جہاں سے وزیٹرز اپنی معلومات حاصل کرتے ہیں کیونکہ وہ مختلف ادوار کے ساتھ مکہ کی ثقافت اور تاریخ کو ضم کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سرکاری اور نجی عجائب گھروں کا کردار بہت بڑا ہے۔ بہت سے وزیٹرز ان عجائب گھروں میں خطے کے ورثے کے بارے میں جاننے کے لیے جاتے ہیں۔ مکہ کے عجائب گھر نہ صرف مملکت میں بلکہ پوری دنیا کے ممتاز آثار قدیمہ کے عجائب گھروں کا حصہ ہیں۔ ان کے پاس ایسے خزانے اور نوادرات ہیں جو 1400 برسوں سے زیادہ پرانے ہیں۔‘

ٹورسٹ گائیڈ نے مزید کہا کہ ’ہر میوزیم کا ایک مخصوص کردار ہوتا ہے جو اس کے ڈیزائن اور فن تعمیر میں دوسرے عجائب گھروں سے مختلف ہوتا ہے۔ جن میں سے کچھ مقدس مساجد کے انعقاد کے لیے وقف ہیں۔ جیسے کہ مقدس مساجد کے فن تعمیر کی نمائش۔ وہ اپنے ہالوں میں خانہ کعبہ اور مسجد الحرام کے فن اور تاریخ کی نمائش کرتے ہیں۔‘

اعتماد غزاوی نے کہا کہ ’مکہ کے وزیٹرز ان تاریخی خزانوں سے آشنا ہونے کے لیے ہر اس مقام پر بھی جاتے ہیں جہاں سے پیغمبرِ اسلام گزرے تھے۔ مکہ خود ایک کھلا میوزیم ہے۔‘الزاھر محل جسے مکہ عجائب گھر بھی کہا جاتا ہے جزیرہ نما عرب کی مختلف تہذیبوں کی نمائش کرتا ہے جس میں قدیم کہانیوں، ڈیزائنوں اور فن تعمیر کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

ایوان صدر میں سماجی اور انسانی خدمات کے انڈر سیکریٹری جنرل خالد الشلوی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’عمرہ زائرین سعودی عرب آ کر خوش ہیں۔ وہ اپنی رسومات پر عمل اور عبادت کرتے ہیں۔ وہ مملکت میں ثقافتی اور تہذیبی نشانات کا دورہ کرتے ہیں۔ وہ ثقافتی اور انسانی تنوع کی وجہ سے اس ملک کے بارے میں بہت کچھ جاننے کے لیے بھی بے چین ہیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button