تلنگانہ

جونیئر پنچایت سکریٹریز کو 24 گھنٹوں میں ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت _ ورنہ۔۔۔۔۔

حیدرآباد _ 8 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے جونیئر پنچایت سکریٹریز کے ہڑتال کا سنجیدگی سے نوٹ لیتے ہوئے فوری ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت دی ہے ورنہ خدمات سے برطرف کردینے کا انتباہ دیا ہے حکومت گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست بھر میں جونیئر پنچایت سکریٹریز کی ہڑتال کو لے کر سنجیدہ ہو گئی ہے اور انہیں ریگولر کرنے کے مطالبہ پر ہڑتال ختم کرنے پر غور کرنے کا تیقن دیا

 

۔اس باوجود وہ ہڑتال پر بضد ہیں جس پر آج وزیر پنچایت راج دیاکر راو نے متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے صورت حال کا جائزہ لیا۔ وزیر دیاکر راو نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ جونیئر پنچایت سکریٹریز کی ہڑتال سے نمٹنے میں سخت موقف اختیار کریں ۔ بعد ازاں پنچایت راج کے سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں کہ جو جونیئر پنچایت سکریٹریز ہڑتال پر ہیں انہیں ڈیوٹی پر رجوع ہونے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے

 

احکامات میں کہا گیا ہے کہ وہ قواعد کے خلاف ہڑتال کر رہے ہیں۔ جو جونیئر پنچایت سکریٹریز کل منگل کی شام پانچ بجے کے اندر ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوں گے انہیں ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button