نیشنل

تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیما کوہلی کو ترقی _ سپریم کورٹ کی جج بنانے کالجیم کی سفارش

حیدرآباد _ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیما کوہلی کو ترقی دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا کی قیادت میں سپریم کورٹ کالجیم نے انہیں سپریم کورٹ کے جج  کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی ہے ۔ کالجیم نے سپریم کورٹ میں 9  ججوں کی ترقی کی سفارش کی  ہے  ، جس میں چیف جسٹس ہیما کوہلی سمیت تین خواتین جج شامل ہیں۔ کالجیم نے کرناٹک ہائی کورٹ کی  جج بی وی ناگارتنا اور گجرات ہائی کورٹ کی جج بیلہ ترویدی کی ترقی کی بھی سفارش کی۔ جسٹس بی وی ناگرتنا کے  اگلے چیف جسٹس آف انڈیا بننے کا امکان ہے۔ امکان ہے کہ وہ 2027 میں چیف جسٹس آف انڈیا بن جائیں گی۔ وہ ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس بنیں گی۔ بی وی ناگرتنا کے والد جسٹس ای ایس وینکٹ رامیا نے 1989 میں چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button