نیشنل

گیان واپی مسجد کیس، سول جج سے ڈسٹرکٹ جج منتقل کرنے سپریم کورٹ کے احکامات _ شیولنگ کے علاقہ کے ٹحفظ اور نماز کی ادائیگی کا عبوری فیصلہ برقرار

نئی دہلی _ 20 مئی ( اردولیکس) سپریم کورٹ نے وارانسی کی گیان واپی مسجد تنازعہ  کیس  ڈسٹرکٹ حج کو منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے آج سہ پہر گیان واپی مسجد تنازعہ کے کیس کی سماعت کرنے والی بنچ نے کہا کہ اس سول سوٹ کیس کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے کیس کو سول جج سینئر ڈویژن وارانسی سے ڈسٹرکٹ جج وارانسی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے گیان واپی مسجد کیس کو ڈسٹرکٹ جج وارانسی کو منتقل کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ یوپی جوڈیشل سروسز کے سینئر اور تجربہ کار عدالتی افسر کیس کی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ شیولنگ علاقے کے تحفظ اور مسلمانوں کو نماز پڑھنے کے لیے آسانی رسائی کے لیے 17 مئی کا اس کا عبوری حکم جاری رہے گا۔

اسی طرح سپریم کورٹ نے  گیان واپی مسجد سے متعلق مسجد کمیٹی کی جانب سے دائر عرضی کی سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے تک  ملتوی کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button