نوین کمار جنڈال کو دھمکی آمیز ای میل _ گردن کاٹ ڈالنے کی دی گئی دھمکی
نئی دہلی _ 29 جون ( اردولیکس) دہلی بی جے پی کے برطرف شدہ لیڈر نوین کمار جنڈال کو نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا ہے جس میں جنڈال کا سر قلم کردینے کی دھمکی دی گئی ہے
نوین کمار جنڈال نے ٹیوٹر پر اسے موصول ہونے والے ای میل کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح تقریباً 6:43 بجے، اکبر عالم نامی شخص کے نام سے مجھے تین ای میلز موصول ہوئی ہیں، جن میں ادے پور میں بھائی کنہیا لال کی گردن کاٹے جانے کی ویڈیو منسلک ہے، جس میں میری اور میرے خاندان کی گردن کاٹنے کی دھمکی دی گئی ہے، میں نے پی سی آر کو مطلع کیا ہے۔
उदयपुर में दर्जी की हत्या के बाद BJP के निलंबित नेता नवीन कुमार जिंदल को मिली जान से मारने की धमकी @naveenjindalbjp #UdaipurHorror #Nupur_Sharma #Udaipur #JTv https://t.co/ibINkQH0mB pic.twitter.com/qGp2zpcwiq
— Jantantra Tv (@JantantraTv) June 29, 2022
واضح رہے کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے بیان کے بعد نوین کمار جنڈال نے سوشل میڈیا پر نوپور شرما کی تائید میں ایک پوسٹ جاری کیا تھا اس کے خلاف بھی کئی ریاستوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں
आज सुबह क़रीब 6:43 बजे मुझको तीन ईमेल आयी है, जिसमें #उदयपुर में भाई कन्हैया लाल की गर्दन काटने का विडियो अटैच करते हुए मेरी और मेरे परिवार की भी ऐसी गर्दन काटने की धमकी दी गई है मैंने PCR को सूचना दे दी है।@DCPEastDelhi @CellDelhi @CPDelhi तुरंत संज्ञान ले। pic.twitter.com/rhzyLbbdNg
— Naveen Kumar Jindal 🇮🇳 (@naveenjindalbjp) June 29, 2022