جرائم و حادثات

خاتون نے شیرخواربیٹی کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگادی، ضلع سنگاریڈی میں افسوس ناک واقعہ

File photo

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ موگوڈم پلی موضع سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ خاتون امبیکا نے اپنی دیڑھ سال کی بیٹی نکشترا کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگادی۔ یہ واقعہ کل رات پیش آیا۔ آج مقامی افراد نے نعشوں کو دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی۔ فوری طورپرانتہائی اقدام کی وجہہ پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس مختلف زاویوں سے چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button