نیٹ امتحان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ _ تامل ناڈو حکومت کی تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو سے ملاقات

حیدرآباد _  نیٹ امتحان کو منسوخ کرنے کے مطالبہ کی تائید کی خواہش کرتے ہوئے ڈی ایم کے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے آج تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو سے حیدرآباد میں ملاقات کی۔

انہوں نے اس خصوص میں تمل ناڈو کے چیف منسٹر اسٹالن کی جانب سے  تلنگانہ کے اپنے ہم منصب چندرشیکھرراو کو لکھے گئے مکتوب کو حوالہ کیا۔اس ملاقات کے دوران دورہ ڈی ایم کے کے ارکان پارلیمنٹ نے مرکز کے رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ تمل ناڈو کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن، مرکز کی جانب سے متعارف کرائے گئے نیٹ امتحان کو روکنے کے لیے مختلف ریاستوں سے حمایت حاصل کررہے ہیں۔ اسٹالن نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ سمیت 12 ریاستوں کے چیف منسٹرس کو ایک خط لکھا اور اس بات کو یقینی بنانے میں ان کے تعاون کا مطالبہ کیا کہ تعلیمی نظام میں ریاستوں کو ترجیح دی جائے