نیشنل

8 ریاستوں میں این آئی اے کے دھاوے _ پی ایف آئی کے کئی کارکن گرفتار

نئی دہلی _ 27 ستمبر ( اردولیکس) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیاں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے وابستہ افراد کے مکانات اور دفاتر پر آج 8 ریاستوں میں دھاوے کررہی ہے اس دوران پی ایف آئی کے کئی ارکان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔حکام نے انکشاف کیا کہ اتر پردیش، مدھیہ پردیش، پنجاب، دہلی، کیرالہ، گجرات، کرناٹک اور آسام میں دھاوے کئے جا رہے ہیں۔

این آئی اے ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق پہلے مرحلہ کے دھاووں میں پی ایف آئی لیڈروں سے پوچھ گچھ کے دوران کافی اہم جانکاری ملی۔ جس  کی بنیاد پر پولیس اور دیگر جانچ ایجنسیاں آٹھ ریاستوں میں دھاوے منظم کی ہے

 

آسام کے 8 اضلاع سے PFI کے 21 ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گولپارہ، کامروپ، بارپیٹا، دھوبری، باگسا، درنگ، اُدالگوری اور کریم گنج آٹھ اضلاع ہیں۔

 

کرناٹک میں، PFI کے 60 ارکان کو ’احتیاطی حراست‘ کے تحت گرفتار کیا گیا۔ انہیں مقامی تحصیلدار کے سامنے پیش کیا جائے گا اور عدالتی تحویل میں لیا جائے گا اور انہیں جیل بھیجا جائے گا۔ پی ایف آئی کے ان ارکان نے یا تو این آئی اے کے اہلکاروں کو روک دیا تھا اور پہلے احتجاج کیا تھا یا پھر مقامی طور پر پریشانی پیدا کر دی تھی۔

 

ذرائع نے بتایا ان تمام کو پی اے آر (پریوینٹیو ایکشن رپورٹ) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ مقامی تحصیلدار کے سامنے بانڈ ضمانت دیں۔ وہ کسی غیر قانونی کام میں نہیں کریں گے اور معاشرے کی ہم آہنگی کو خراب نہیں کریں گے۔ انہیں اچھا رویہ رکھنا چاہیے۔ کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی،

متعلقہ خبریں

Back to top button