نیشنل

تلنگانہ کے پروفیسر ایم جگدیش کمار، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے چیئرمین مقرر

تلنگانہ کے پروفیسر ایم جگدیش کمار، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے چیئرمین مقرر

حیدرآباد_ 4 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ایم جگدیش کمار کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کا نیا چیئرمین مقرر کیاگیاہے، یو جی سی چیئرمین کا عہدہ گزشتہ سال 7 دسمبر سے خالی ہے۔ پروفیسر دیپی سنگھ، جو اس وقت تک یو جی سی گرانٹس کمیشن کے چیئرمین تھے، 7 دسمبر کو 65 سال کی عمر میں ریٹائر ہوئے۔ ان  کی جگہ نلگنڈہ ضلع کے پروفیسر ایم جگدیش کمار کو نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے

جو جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے وائس چانسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایم جگدیش کمار 2016 سے جے این یو کے وائس چانسلر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ان کے عہدے کی مدت رواں سال 26 جنوری کو ختم ہو گئی تھی۔ تاہم وہ اگلے وی سی کی تقرری تک عہدے پر برقرار رہیں گے ۔ مرکزی حکومت نے اس دوران میں انہیں یو جی سی کا چیئرمین مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پروفیسر جگدیش کمار کو الیکٹرانک انجینئرنگ اور اس سے منسلک مضامین کا وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے  الیکٹریکل انجینئرنگ، IIT مدراس سے MS (EE)، PhD (EE) کی ڈگری حاصل کی ہے۔ 1994 سے 1995 تک وہ IIT کھڑگپور میں الیکٹرانکس اینڈ الیکٹریکل کمیونیکیشن انجینئرنگ کے شعبہ میں وزٹنگ فیکلٹی اور اسسٹنٹ پروفیسر رہے۔ اس کے بعد انہوں نے 1997 میں IIT دہلی کے الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبہ میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر مقرر ہوئے تھے ۔ 2005 میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button