تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو 9 نومبر کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے _ 15 اکتوبر کو بی آر ایس امیدواروں میں بی فارم کی تقسیم

حیدرآباد _ 9 اکتوبر ( اردولیکس) صدر بی آر ایس  و چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ 15 اکتوبر کو تلنگانہ بھون میں پارٹی امیدواروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے   بی آر ایس امیدواروں کو بی فارم حوالے کریں گے۔ بی آر ایس پارٹی کے منشور کو جاری کریں گے

 

اس موقع پر چیف منسٹر کے سی آر کچھ تجاویز پیش کریں گے اور انتخابات میں عمل کرنے کے اصول و ضوابط کی وضاحت کریں گے۔  اجلاس میں امیدواروں کو کچھ ہدایات بھی دیں گے۔ اس کے بعد بی آر ایس صدر  پارٹی کا  منشور جاری کریں گے۔ اسی دن، کے سی آر شام 4 بجے حسن آباد اسمبلی حلقہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

 

بی آر ایس کے سربراہ 16 اکتوبر کو جنگاؤں اور بھونگیر اسمبلی حلقوں میں جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعلٰی کے سی آر 17 اکتوبر کو سدی پیٹ اور سرسلہ میں منعقد جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ 18 اکتوبر کو،  اسی دن دوپہر 2 بجے جڈچرلا حلقہ میں اور شام 4 بجے میڈچل حلقہ میں جلسوں میں شرکت کریں گے۔

 

 

چیف منسٹر چندرشیکھرراو  9 نومبر کو نامزدگی داخل کریں گے۔ بی آر ایس چیف 9 نومبر کو دو اسمبلی حلقوں – گجویل اور کاماریڈی میں پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

نامزدگی داخل کرنے سے پہلے،  کے سی آر سدی پیٹ حلقہ میں کونایاپلی وینکٹیشور سوامی مندر جائیں گے اور خصوصی پوجا کریں گے۔ بعد میں، وزیراعلیٰ گجویل میں اپنا پہلا نامزدگی داخل کریں گے۔ بی آر ایس چیف دوپہر 2 بجے کاماریڈی میں دوسرا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ نامزدگی  کے بعد،  کے سی آر دوپہر 3 بجے کاماریڈی جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button