تامل ناڈو میں پٹاخوں کی دکان میں بھیانک آگ _ 6 افراد زندہ جل گئے _ ویڈیو دیکھیں

چنائی _ تمل ناڈو میں  پٹاخوں کی دکان میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں 6 افراد زندہ جل گئے اور دس سے زائد زخمی ہو گئے۔یہ کالاکرچی ضلع کے شنکر پورم میں پیش آیا۔زخمیوں کو علاج کے لیے شنکر پورم کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔ تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پٹاخوں کی دکان سے بھڑکنے والی آگ اس کے بازو کی بیکری تک پھیل گئی جس کے باعث بیکری کا گیس سلنڈر بھی پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے علاقے میں دھواں پھیل گیا۔ پٹاخے کی دکان میں آگ لگنے کے بعد شنکرا پورم-کالکوراچی روڈ پر ٹریفک جام ہوگئی۔ پولیس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ جیسے جیسے دیوالی کا وقت قریب آرہا ہے، لوگ پٹاخوں کی دکانوں پر جمع ہو رہے ہیں۔ تمل ناڈو میں آتش بازی کی فروخت عروج پر ہے۔