نیشنل

دہلی پولیس پربندوق تان لینے والے ملزم کا پرجوش استقبال !

نئی دہلی _ 27 مئی ( اردولیکس ڈیسک) دہلی فسادات کے دوران پولیس پر مبینہ طور پر بندوق تاندھنے والے نوجوان کا مقامی لوگوں نے اس وقت شاندار استقبال کیا جب وہ اپنے بیمار باپ سے ملنے پیرول پر چند گھنٹوں کے لئے  اپنے گھر آیا تھا نوجوان کا استقبال کرتے ہوئے سینکڑوں افراد نے اسے جلوس کی شکل میں گھر تک پہنچایا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور پولیس نے بھی اس کی تصدیق کی ہے

دہلی میں فروری 2020 کے فسادات کے دوران  طور پر شاہ رخ پٹھان نامی نوجوان نے مبینہ طور پر پولیس پر بندوق تاندھی تھی ۔ شاہ رخ پٹھان، جو دہلی فسادات کیس کے سلسلے میں جیل میں بند ہے  پیر کو عدالت نے چند گھنٹوں کی پیرول منظور کر لی۔ ان کے والد نے مارچ میں کورونری انجیو پلاسٹی کروائی۔ اس وقت عدالت نے انہیں ایک دن کی پیرول دی تھی۔ تاہم شاہ رخ خان کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ سرجری کے باعث وہ اپنے والد سے نہیں مل سکے ۔ وکلاء نے اسے اپنے بیمار والد سے ملنے کے لیے دوبارہ پیرول دینے کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے پٹھان کو چار گھنٹے پیرول پر رہائی کا حکم دیا۔جس پر شاہ رخ پولیس کی سخت سیکورٹی میں اپنے والد سے ملنے گھر پہنچا تها اس وقت مقامی افراد نے اس کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button