چار سال کے بچے کو دو پہیہ کی گاڑی پر لے جاتے وقت لائف جیکٹ اور ہیلمٹ لازمی _ نئے قوانین کا مسودہ جاری

نئی دہلی _ سنٹرل روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے 4  سال سے کم عمر کے بچوں کو دو پہیہ کی  گاڑی کی پچھلی سیٹ پر لے جاتے وقت خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے لیے نئے قواعد تیار کیے گئے اور اس کا مسودہ پیر کو جاری کر دیا گیا۔ انس مسودہ پر مشورے اور تجاویز طلب کئے گئے ہیں۔ سنٹرل روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ وہ آن قواعد کو حتمی شکل دینے کے بعد نافذ العمل ہوں گے۔ نئے قوانین کے تحت 4 سال سے کم عمر کے بچوں کو دو پہیہ کی گاڑی پر لے جاتے وقت نئی قسم کی جیکٹ، جیسے لائف جیکٹ پہننے کی ضرورت ہوگی۔ جیکٹ پر  چاہئے پائے جانے والے اسٹاپرس ڈرائیور کی کمر پر بیلٹ کی طرح باندھنے ہوں گے ۔ جیکٹ کو ہلکا پھلکا، ایڈجسٹ اور واٹر پروف استعمال کرنا چاہیے ۔اسٹاپر  ایک مضبوط نایلان  سے بنے ہونے چاہیے، جو 30 کلوگرام وزن سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بچوں کو ہیلمٹ  ضرور پہنانا چاہیے۔ واضح کیا گیا کہ 4 سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ جانے والے ٹو وہیلر کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہونی ۔