نیشنل

ایکناتھ شندے سمیت 12 باغی ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے شیوسینا کی ڈپٹی اسپیکر اسمبلی سے درخواست

ممبئی _ 24 جون ( اردولیکس) شیوسینا  نے باقی لیڈر ایکناتھ شندے کی قیادت میں پارٹی کے خلاف بغاوت کرنے والے 12 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ ہے ان ارکان اسمبلی کی وجہ  مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی حکومت کی بقا کا بحران پیدا ہوا ہے۔

شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے کہا کہ شندے ان قانون سازوں میں سے ہیں جنہیں پارٹی اسمبلی سے نااہل قرار دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ ایک قانونی جنگ کے ساتھ ساتھ اب سیاسی لڑائی بھی ہے

فہرست میں شامل دیگر باغی ایم ایل ایز میں سنجے شرسات، سندیپن بھومرے، تانا جی ساونت، بھرت گوگاوالے، عبدالستار، لتا سوناونے، یامنی جادھو، پرکاش سروے، انیل بابر، بالاجی کنیکر اور مہیش شندے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ شیوسینا نے 12 باغی ارکان اسمبلی کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کی ڈپٹی اسپیکر اسمبلی سے درخواست کی ہے شیوسینا کے سینئر لیڈر ایکناتھ شنڈے کے کیمپ میں شیوسینا کے 37 ارکان اسمبلی شامل ہونے کی اطلاع ملی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button