نیشنل

اسمارٹ فون، لیاپ ٹاپ اورٹیبلیٹ کیلئے ایک ہی چارجر۔ ہندوستانی کمپنیوں کا فیصلہ

حیدرآباد: ہندوستان میں تمام اسمارٹ ڈیوائس کے لیے ایک یکساں چارجنگ پورٹ یو ایس بی ٹائپ-سی کا استعمال کیا جائے گا یعنی کہ لیپ ٹاپ، فون، ٹیبلٹ کو چارج کرنے کیلئے یکساں چارجراستعمال کرنے کی سہولت فراہم ہوگی اورتمام کمپنیوں نے اس پراتفاق کیا ہے۔ ایک میٹنگ کے دوران کمپنیوں نے اس بات پراتفاق ظاہر کیا ہے کہ سبھی اسمارٹ ڈیوائس میں یکساں چارجر استعمال کیا جاسکے ایسا انتظام کیا جائے گا۔ اس فیصلہ پرعمل آوری کے بعد لوگوں کو الگ الگ ڈیوائس کیلئے علاحدہ چارجرکی ضرورت درپیش نہیں ہوگی یعنی ہندوستان میں اسمارٹ ڈیوائس کے لیے سنگل چارجر سے کام چل جائے گا۔ اگر آپ کے پاس ٹیبلٹ، فون اور لیپ ٹاپ ہے، تو یہ تمامایک ہی چارجر سے چارج ہو سکے گیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button