جنرل نیوز

 نظام آباد کے بال بھون میں منعقدہ بلڈ ڈونیشن کا مئیر نیتو کرن، کمشنر پولیس، اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر نے افتتاح انجام دیا 

خون کا عطیہ دیا جانا ایک انسانی زندگی کو نئی زندگی فراہم کرتا ہے

 

نظام آباد:17/ اگست (اُردو لیکس)ریاستی حکومت کی جانب سے ہندوستان کی 75 ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں ڈائمنڈ جوبلی تقریب کے موقع پر اس کو یادگار بنانے کیلئے 15روزہ عظیم الشان جشن جس کا انعقاد 8/ اگست کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں HIC حیدرآباد میں عمل میں آیا تھا۔ آج وجروتسوالو کے 9 ویں دن ضلع کے تمام اسمبلی حلقہ جات پر خون کے عطیہ کے کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ان عطیہ کیمپ پر پولیس عہدیداروں مختلف محکمہ کے ملازمین تنظیموں کے عہدیداروں اور رضاکارانہ تنظیموں کی جانب سے کثیرتعداد میں نوجوانوں میں حصہ لیتے ہوئے اس کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

 

بلڈ بینک، ریڈ کراس سوسائٹی، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت کی جانب سے خون کے عطیات حاصل کئے گئے اور انہیں بلڈ بینک میں محفوظ کیا گیا۔ نظام آباد اربن اسمبلی حلقہ میں بال بھون میں منعقدہ بلڈ ڈونیشن کا مئیر نیتو کرن، کمشنر پولیس، اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر نے افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر 750 سے زائد افراد نے خون کا عطیہ فراہم کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر نیتو کرن نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے خون کا عطیہ دیا جانا ایک انسانی زندگی کو نئی زندگی فراہم کرتا ہے

 

۔ انہوں نے کہا کہ حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے عوام کو ٹرافک قوانین کی پابندی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے محکمہ پولیس کے ملازمین کی جانب سے بڑی مقدار میں خون کا عطیہ دئیے جانے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ کمشنر پولیس کے آر ناگاراجو نے کہا کہ ہندو مسلم سے بالاتر ہوکر خون کا عطیہ فراہم کرنا ایک انسانی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انسانوں کا خون کا رنگ ایک ہی ہوتا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر سدرشنم، ڈاکٹر فریدہ بیگم، ٹی بی کنٹرول کے عہدیدار روی، ڈی ایس او چندر پرکاش، اے سی پیز وینکٹیشور، گری راج، میڈیکل آفیسرس عاطف الدین، سبیتا، ریونیو ملازمین کے ضلع صدر رمنا، ٹی این جی اوز کے عہدیداران کے علاوہ مختلف محکمہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button