نیشنل

گوہاٹی میں کمیپ کرنے والے 40 ارکان اسمبلی زندہ نعشیں ہیں وہ سب مرچکے ہیں: سنجے راوت کا باغی ارکان کے خلاف جارحانہ موقف

ممبئی _ 26 جون ( اردولیکس) شیوسینا کے رکن راجیہ سبھا سنجے راوت نے باغی ارکان اسمبلی کے خلاف ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوہاٹی کے ہوٹل میں جو 40 لوگ ہیں وہ سب زندہ نعشیں ہیں، وہ مر چکے ہیں، ان کی نعشیں یہاں آئیں گی، ان کی روحیں مر چکی ہیں، جب یہ 40 لوگ اتریں گے، تو وہ اپنے دماغ کے ساتھ زندہ نہیں ہوں گے۔ وہ جانتے ہیں کہ یہاں جلنے والی آگ میں کیا ہو سکتا ہے ۔ آگ لگ گئی ہے۔ اس سے کیا ہو سکتا ہے، آ کر دکھاؤ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تحمل برقرار رکھا ہے ورنہ ہزاروں شیوسینک ہمارے صرف ایک اشارے کا انتظار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا پر بھروسہ کریں گے۔ کل ادھو جی نے کہا کہ جو لوگ باہر گئے ہیں وہ شیو سینا کا نام استعمال نہ کریں اور اپنے والد کا نام استعمال کریں اور ووٹ مانگیں۔

شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت نے پہلی بار باغی ارکان اسمبلی کو بھگوڑے، بے ایمان اور غدار قرار دیتے ہوئے انہوں نے انہیں استعفیٰ دینے اور الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button