نیشنل

یہ ملک ہندووں کا نہیں بلکہ تمام ہندوستانیوں کا ہے : راہول گاندھی کو بیرسٹر اویسی کا جواب

یہ ملک ہندووں کا نہیں بلکہ تمام ہندوستانیوں کا ہے : راہول گاندھی کو بیرسٹر اویسی کا جواب

حیدرآباد _12 دسمبر ( اردو لیکس) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے بعد صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ ملک صرف ہندوؤں کا نہیں ہے بلکہ تمام ہندوستانیوں کا ہے۔ "یہ ملک ہندو ہے … لیکن ہندوتوا نہیں ہے سے متعلق راہول گاندھی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے ٹیوٹ کیا اور راہول گاندھی کے بیان کا جواب دیا ۔

 

بیرسٹر اویسی نے راہول گاندھی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  ” راہول گاندھی اور کانگریس  نے پہلے تو ہندوتوا کو مضبوط کرنے کے لیے اس میں کھاد ڈالی تھی اور  اب اکثریتی ازم کے ذریعہ فضل پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس فائدہ اٹھایا جا سکے ”

 

بیرسٹر اویسی نے سوال کیا کہ ” کیا آپ اب سیکولرازم  کے ایجنڈے کے نام پر ہندووں کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں؟  واہ ۔ہندوستان صرف ایک ہندووں ملک نہیں ہے، یہ تمام مذاہب، غیر ماننے والوں اور تمام ہندوستانیوں کی سرزمین ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button