واٹس ایپ سے متعلق یہ خبر جھوٹی ہے: مرکزی حکومت کی تردید

حیدرآباد _ سوشل میڈیا پر کوئی بھی نئی چیز دیکھتے ہی بہت سے لوگ کوئی  سوچے سمجھے بغیر اسے  لائکس اور شیئرز کرتے رہتے ہیں۔ اس کی تصدیق بھی نہیں کرتے کہ  واٹس ایپ یا فیس بک پر آنے والی خبر سچی ہے  یا جھوٹی ۔ جلد ہی دوسرے گروپس میں شیئر کیا جاتا ہے یہ معلومات سیکنڈوں میں لاکھوں لوگوں تک پہنچ جاتی ہے۔ اسی طرح کی ایک جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جو واٹس ایپ روزانہ چند گھنٹے بند کئے جانے اور ماہانہ چارج ادا کرنے پر جاری رہنے سے متعلق ہے

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر یہ خبر پھیل رہی  ہے کہ مرکز حکومت نے  روزانہ رات 11.30 بجے سے صبح 6 بجے تک واٹس ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی اسے فعال کرنے کے لیے ماہانہ چارج بھی ادا کرنے پڑیں گے ۔ تاہم مرکزی حکومت نے اس خبر کی تردید کی ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) فیکٹ چیک نے ٹوئٹر پر واضح کیا ہے کہ یہ سب جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔ اس نے عوام سے اپیل کی کہ اس طرح کے کسی بھی افواہوں پر یقین نہ کریں ۔