نیشنل

حیدرآباد کے تین نوجوان وشاکھاپٹنم کے سمندر میں غرقاب _ نیا سال منانے گئے تھے 8 دوست

حیدرآباد کے تین نوجوان وشاکھاپٹنم کے سمندر میں غرقاب _ نیا سال منانے گئے تھے 8 دوست

حیدرآباد _ 3 جنوری ( اردو لیکس) حیدرآباد کے تین نوجوان آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں سمندر میں غرقاب ہوگئے۔ بیگم پیٹ رسول پورہ  کے رہنے والے 8 نوجوان 30 دسمبر کو نیا سال منانے وشاکھاپٹنم کے آر کے بیچ روآنہ ہوئے تھے یہ تمام اتوار کو واپسی کے سفر کے انتظامات بھی کر لیے۔اتوار کو  سہ پہر 3 بجے آر کے بیچ پر نہانے کی غرض سے گئے۔ اسی دوران  بینک ملازم شیوکمار (24) اور کوٹا شیوا (20) اور محمد  عزیز ( 24) سمندر میں کافی دور تک چلے گئے۔اور پانی کی موجوں میں یہ تینوں سمندر میں ڈوب گئے۔

 

ان کے ساتھیوں نے سمندر کے پاس تعینات غوطہ خوروں کو اس کی اطلاع دی۔تھوڑی دیر کے بعد شیوکمار کی نعش ساحل پر ملی ۔ پولس نے کوٹا شیوا اور عزیز کی تلاش کررہی ہے  پولیس نے کوسٹ گارڈ اور بحریہ کے حکام کو اطلاع دی۔اور آج پیر کے دن فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے شیوا اور عزیز کی نعشوں کو ڈھونڈنے کا کام کیا جا رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button