نیشنل

ٹاپر آئی اے ایس جوڑے ٹینا ڈابی اور اطہر خان میں طلاق ہوگئی

جے پور _ آئی اے ایس جوڑے اطہر خان اور ٹینا ڈابی کے درمیان طلاق ہوگئی ۔ جے پور کی ایک فیملی کورٹ نے منگل کو آئی اے ایس عہدیدار ٹینا ڈابی اور اطہر خان کی جانب سے داخل کردہ طلاق کی درخواست کو منظور کردی جس کے بعد ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگیا۔ دونوں نے گزشتہ سال نومبر میں باہمی رضامندی سے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔

ان  دونوں میں محبت مسوری کے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی فار ایڈمنسٹریشن سے شروع ہوئی تھی اور اس کے بعد انہوں نے شادی نے  کی۔سال 2015 کے یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں قومی سطح پر ٹینا ڈابی نے پہلا رینک اور اطہر خان نے دوسرا رینک حاصل کیا تھا

ان دونوں نے بین مذہبی شادی کی تھی نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور کئی مرکزی وزراء ان لوگوں میں شامل تھے جو دہلی میں ان کی شادی کے استقبالیہ میں شریک ہوئے تھے۔ان کی شادی کو کئی سیاستدانوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی علامت قرار دیا۔

ٹینا ڈابی اور اطہر دونوں کو آئی اے ایس کے راجستھان کیڈر کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ شروع میں یہ دونوں ایک ہی شہر میں تھے ، لیکن ٹینا ڈابی کو بعد میں سری گنگان نگر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ضلع پریشد تعینات کیا گیا۔ اطہر کو ضلع پریشد کے سی ای او کے طور پر جے پور میں تعینات کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button