نیشنل

بڑی خبر _ تامل ناڈو اسمبلی میں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے) کے خلاف قرار داد منظور

چنائی _  شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ، چیف منسٹر ایم اسٹالن نے آج تمل ناڈو اسمبلی میں سی اے اے کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی۔ اسٹالن نے تشویش کا اظہار کیا کہ CAA مہاجرین کے ساتھ ان کے مذہب اور قومیت کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے لیے لایا گیا ہے ۔ اسٹالن نے کہا کہ ان کی حکومت نے یہ قرارداد اس لئے پیش کی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس سے ملک کی ہم آہنگی کو نقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہندوستانی آئین کی سیکولر دفعات کو برقرار رکھے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمل ناڈو اسمبلی نے 2019 میں پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے CAA  قانون سیکولر اصولوں کے مطابق نہیں یے  قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی اور اس کی  حلیف اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button