نیشنل

بریکنگ نیوز۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

نئی دہلی۔ عام انتخابات سے قبل مرکزی حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے پریشان گاڑی رانوں کو راحت دی گئی ہے۔

 

مرکز نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی کس دو روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ ان نئی قیمتوں پر جمعہ کی صبح چھ بجے سے عمل ہوگا یہ بات مرکزی وزارت کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

 

وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس کے مطابق ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مارچ کی صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے 58 لاکھ سے زیادہ ہیوی وہیکلس

 

6 کروڑ کاروں اور 27 کروڑ ٹو وہیلرس کے مالکین کو راحت ملے گی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button