نیشنل

گیان واپی مسجد معاملہ کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ

نئی دہلی: الہ آباد ہائی کورٹ کی سالانہ ٹرانسفر لسٹ میں روی کمار دیواکر کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے گیان واپی مسجد معاملہ کی سماعت کی تھی۔ سینئر ڈویژن سیول جج روی کما دیواکر کا تبادلہ وارانسی سے بریلی کردیا گیا ہے۔ تمام ٹرانسفر ہونے والے ججوں کو 4 جولائی کی سہ پہر تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالنی ہوں گی۔

الہ آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل آشیش گرگ نے ٹرانسفر لسٹ جاری کی ہے ۔روی کمار دیواکر گیانواپی مسجد تنازعہ کی سماعت کر رہے تھے اور مسجد احاطے کے سروے کا حکم انہوں نے ہی دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر سماعت اب ڈسٹرکٹ جج کو منتقل کر دی گئی ہے۔ سروے کے آخری دن شیولنگ ملنے کے دعوے پر گیانواپی مسجد کے وضو خانہ کو سیل کرنے کے احکامات بھی دیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے روی کمار دیواکر کو دھمکی آمیز خط بھی موصول ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button