جرائم و حادثات

ایس آئی کا امتحان لکھنے کے بعد بھائی کی شادی میں شرکت کے لئے جانے والے نوجوان کی سڑک حادثہ میں موت

حیدرآباد _ 7 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے جیڈی میٹلہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جس میں ایک انجینلو نامی نوجوان ایس آئی کے امتحان میں شرکت کے بعد اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لئے جانے کے دوران سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  انجینلو کے بھائی کی شادی آج نظام آباد ہورہی تھی وہ محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر کی ملازمتوں کے تقررات کیلئے منعقدہ امتحان میں شرکت کے بعد شادی کی تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا اور دوپہر ایک بجے امتحان لکھنے کے بعد اپنی پلسر گاڑی سے نظام آباد جا رہا تھا کہ جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں تلنگانہ آئی آئی سی کالونی کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا۔ سڑک حادثہ میں انجینلو کی موت کے بعد شادی کے گھر میں ماتم مچ گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button