تلنگانہ

بی آر ایس رکن اسمبلی ایم ہنمنت راو اور کئی قائدین کی کانگریس میں شمولیت

نئی دہلی _ 28 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں حکمران جماعت بی آر ایس کے رکن  اسمبلی ایم ہنمنت راو کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں ان کے ہمراہ ان کے فرزند بھی کانگریس میں شامل ہوگئے ۔

دہلی میں اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں بی آر ایس رکن اسمبلی مینامپلی ہنمنت راؤ، ان کے بیٹے روہت، سابق ایم ایل اے ویمولا ویریشام، بھواناگیری لیڈر کمبھم انیل کمار، اور نکا پربھاکر،  کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی، اے آئی سی سی انچارج مانک راؤ ٹھاکرے، اے آئی سی سی سکریٹری ومسی چند ریڈی، سابق وزیر شبیر علی، پونگولیٹی سرینواس ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button