نیشنل

ٹی آر ایس پارٹی نے مارگریٹ الوا کی تائید کا اعلان کردیا

حیدرآباد _ 5 اگست ( اردولیکس) ٹی آر ایس پارٹی نے نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب میں اپوزیشن کی امیدوار  مارگریٹ الوا کی تائید کا اعلان کیا ہے ۔

تلنگانہ راشٹرا سمیتی پارٹی نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ ماگریٹ الوا کی تائید  کررہے ہیں۔ ٹی آر ایس پارٹی کے صدر و  چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مارگریٹ الوا کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق ٹی آر ایس پارٹی کے کل 16 ارکان پارلیمنٹ مارگریٹ الوا کو ووٹ دیں گے۔ ٹی آر ایس پارٹی کے صدر  کے سی آر کی ہدایت پر ٹی آر ایس پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر  کیشو راؤ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخاب میں بھی ٹی آر ایس پارٹی نے اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کو ووٹ دیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button