نیشنل

مشہور صحافی رانا ایوب کا ہندوستان میں ٹویٹر اکاؤنٹ معطل

حیدرآباد_ 27 ،جون ( اردولیکس ڈیسک) مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے  ہندوستان میں معروف صحافی رانا ایوب کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا  ہے۔ یہ کارروائی انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعات کے مطابق کی گئی۔ رانا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس بات کا انکشاف کیا۔

ٹویٹر سے رانا ایوب  کو ایک نوٹس موصول ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کے مقامی قوانین کی پابندی کریں۔ اسی کے ایک حصے کے طور پر، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 کی دفعات کے مطابق ہندوستان میں ان کے  اکاؤنٹ کو معطل کر دیا جا رہا ہے اس اکاؤنٹ کا مواد باقی علاقوں میں دستیاب رہے گا۔

ٹویٹر نے نوٹس میں کہا کہ وہ ان لوگوں کا احترام اور حمایت کرتا ہے جو اس کی خدمات استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، جب کوئی بھی سرکاری ادارہ، تفتیشی ایجنسیاں، سرکاری ایجنسیاں، قانون نافذ کرنے والے ادارے قانونی طور پر درخواست کرتا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس میں موجود مواد کو ہٹا دیا جائے، تو متعلقہ اکاؤنٹ ہولڈرز کو معاملے کی اطلاع دینا ان کی پالیسی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button