دو چیف منسٹرس چندرشیکھرراو اور جگن موہن ریڈی کافی دنوں بعد ایک ساتھ !

حیدرآباد _ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے چیف منسٹرس چندرشیکھرراو اور جگن موہن ریڈی کافی دنوں بعد ایک ساتھ دیکھے گئے۔ تلنگانہ کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی کی پوتی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش کے چیف منسٹرس نے شرکت کی۔دونوں ریاستوں کے درمیان گذشتہ کچھ عرصہ سے دریاوں کے پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر تنازعہ جاری ہے۔دونوں ریاستوں کے درمیان اس تنازعہ کے اٹھ کھڑے ہونے کے بعد ان دونوں چیف منسٹرس کی یہ پہلی ملاقات ہے۔پوچارم سرینواس ریڈی کی پوتی کی شادی کی یہ تقریب شمس آباد میں ہوئی جس میں نہ صرف ان دونوں چیف منسٹرس نے شرکت کی بلکہ دونوں ایک دوسرے کے بازو بیٹھے دیکھے گئے۔ان دونوں نے کچھ دیر ایک دوسرے سے باتیں بھی کیں۔بعد ازاں ان کے ساتھ پوچارم سرینواس ریڈی بھی آگئے۔ان دونوں نے نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات پر نیک تمناوں کا اظہار کیا