تلنگانہ

حیدرآباد میں منگل کی رات دو گھنٹے میں 8 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ

حیدرآباد _ 26 اپریل ( اردولیکس) گریٹر حیدرآباد میں منگل کی رات  ریکارڈ بارش ہوئی۔ دو گھنٹوں کے دوران تقریباً 8 سینٹی میٹر  بارش ریکارڈ کی گئی۔ غیر موسمی بارش نے کچھ علاقے زیر آب آ گئے۔ رام چندر پورم-7.98، گچی باؤلی-7.75، گاجولارامارام-6.5، کٹھبلا پور-5.55، جیڈی میٹلہ میں 5.33 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سیری لنگم پلی اور کے پی ایچ بی میں تقریباً اتنی ہی بارش ہوئی۔ حالیہ دنوں میں یہ پہلا موقع ہے جب موسم  گرما کے وسط میں اتنی تیز بارش ہوئی ہے۔ 2015 میں سب سے زیادہ 6.1 سینٹی میٹر بارش 12 اپریل کو ریکارڈ کی گئی۔ یہ ریکارڈ منگل کی بارش کے بعد ٹوٹا ہے۔ بارش کے ساتھ ساتھ 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے شہریوں کو پریشان کردیا۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں درخت گر پڑے اور برقی کھمبے بھی گر گئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button