نیشنل

ادئے پور میں دن دھاڑے ایک ٹیلر کا سر قلم کرنے والے دو نوجوان گرفتار _ واقعہ کے بعد کرفیو نافذ

حیدرآباد _ 28 جون ( اردولیکس ڈیسک) راجستھان کے ادئے پور میں دن دھاڑے ایک ٹیلر کنہیا لال تیلی کا سر قلم کردینے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جن کی شناخت غوث محمد اور ریاض کے طور پر ہوئی ہے ان دونوں نے منگل کو دھان منڈی علاقے میں مالداس اسٹریٹ پر واقع کنہیا لال تیلی کی شاپ پر پہنچ کپڑے سلوانے کے بہانے اپنا ناپ دیا اور اس کے بعد تیز دھار خنجر کی مدد سے ٹیلر کنہیا لال کا بے دردی سے اس کی شاپ کے سامنے قتل کرکے فرار ہوگئے۔ بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے والے ٹیلر کنہیا لال کا سر قلم کردیا گیا ہے ہم شان رسول ﷺ میں گستاخی کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے۔

۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی ادے پور میں اچانک کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ مالداس اسٹریٹ علاقے کی تمام دکانیں بند کردی گئی ۔پولیس نے ادئے پور میں کرفیو نافذ کردیا اور 24 گھنٹوں کے لئے انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button