تلنگانہ

کورٹلہ کے حاجی پورہ میں آوارہ کتوں کی دہشت _ کتوں کے حملے میں کئی بچے زخمی

کورٹلہ _ 22 دسمر ( اردولیکس) تلنگانہ کورٹلہ ٹاون میں آوارہ کتوں نے کافی دہشت مچا دی۔ کورٹلہ کے حاجی پورہ گورنمنٹ اسکول کے معصوم طلبہ پر کتوں نے حملہ کردیا۔ جس میں کئی بچے زخمی ہوگئے۔ متاثرہ بچوں کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا۔ کتوں نے ان بچوں کو بری طرح کانٹ دیا جس میں کئی بچوں کے چہرے، ہاتھ اور پیر پر زخم آئے

 

۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کتے گروہوں میں گھوم رہے ہیں اور لوگوں کو خوفزدہ کر رہے ہیں، کئی لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ کتوں کے حملے میں بچے زخمی ہو رہے ہیں،

حاجی پورہ یوتھ  کے صدر۔عبدالواسید۔ اعزازی صدور مرزا مکرم بیگ، ایم ڈی نجو، جنرل سیکرٹری۔ ایم اے حمید نے بلدی عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ آوارہ کتوں کو ٹاون سے مار بھگا دیں۔ کتوں کی وجہ سے بچے باہر نکلنے سے ڈرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button