نیشنل

دہلی میں اومیکرون کا پہلا کیس _ ملک بھر میں اب تک نئے وائرس کے پانچ کیس درج

دہلی میں اومیکرون کا پہلا کیس _ ملک بھر میں اب تک نئے وائرس کے پانچ کیس درج

نئی دہلی _ کورونا کی نئی شکل اومیکرون ہندوستان کو پریشان کر رہا ہے۔ ملک میں پہلے ہی چار کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تازہ طور پر دہلی میں ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سے ملک میں  اومیکرون کے کیس کی کل تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ تنزانیہ سے دہلی آنے والے ایک شخص میں اومیکرون وائرس پایا گیا ۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ مثبت آنے والے کل 17 مسافروں میں سے 12 نمونے جینوم کی ترتیب کے لیے بھیجے گئے تھے، جن میں سے ایک کے ابتدائی طور پر اومیکرون مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ۔ اومیکرون سے متاثر شخص اس وقت ایل این جے پی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button