تلنگانہ

پرانا شہرمیں میٹروریل کے کام جلد شروع کئے جائیں۔ اکبرالدین اویسی کی میٹرو ریل ایم ڈی سے نمائندگی

حیدرآباد:قائد مجلس مقننہ جناب اکبرالدین اویسی نے حیدرآباد کے پرانا شہرمیں فوری میٹرو ریل کے کاموں کا آغاز کرنے کی خواہش کی ہے۔ اس سلسلے میں جناب اکبرالدین اویسی نے میٹرو ریل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی سے ملاقات کرکے انھیں یادداشت پیش کی۔ قائد مجلس نے کہا کہ املی بن سے فلک نما کوریڈار تک کے کام شروع کرنے کا کافی عرصہ سے مطالبہ کیا جارہا ہے اس کیلئے ریاستی حکومت نے بجٹ میں 500 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ انھوں نے یہ کام جلد سے جلد شروع اورمکمل کرنے کی خواہش کی۔ متعدد مرتبہ نمائندگی کے باوجود تاخیرپراکبرالدین اویسی نے شدید ناراضگی کا اظہارکیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button