نیشنل

یوگا کو مذہب سے جوڑنا انتہائی افسوسناک : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

بھوپال _ جمہوریہ رام ناتھ کووند نے  کہا کہ کچھ لوگ یوگا کو مذہب سے جوڑ رہے ہیں جو  انتہائی افسوسناک ہے۔رام ناتھ کووند بھوپال میں آروگیہ بھارتی کے زیر اہتمام ایک قوم، ایک صحت – موجودہ وقت کی ضرورت پر ’آروگیہ منتھن‘ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے صحت مند رہنے کے لیے سادہ طرز زندگی، متوازن غذا اور یوگا وغیرہ پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ غلط فہمی پھیلانے کے لیے یوگا کو مذہب سے جوڑدیتے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی ڈاکٹر کے پاس اگر کوئی مذہب کے لوگ جائیں اورڈاکٹر انہیں یوگاآسن کرنے کو کہیں تو کسی بھی مذہب کا شخص ڈاکٹر کی مخالفت نہیں کرے گا کیونکہ اسے اپنی صحت کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی بہتری کے لئے وہ شخص یوگاضرورکرے گا۔

صدر نے کہا کہ یہ معاملات غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیماری سے بچاؤ کے راستے میں کبھی بھی مذہب نہیں آتا۔ اس پر توجہ دی جانے کی ضرورت ہے۔ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ فطرت کے ساتھ رابطہ میں رہ کر ہی صحت مندرہاجاسکتاہے

صدرجمہوریہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ گذشتہ دو دہائیوں کے دوران آروگیہ بھارتی شہریوں کو صحت مند بنانے کےجامع نقطہ نظر کے ساتھ منظم طریقہ سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ آروگیہ بھارتی کی سوچ بہت واضح اور سادہ ہے۔ اس کی سوچ یہ ہے کہ جب ہر ایک فرد صحت مند ہے تو کنبے بھی صحت مند ہوں گے؛ اگر ہر ایک کنبہ صحت مند ہے تو ہر ایک گاؤں اور ہر ایک شہر بھی صحت مند ہوگا اور اس طرح پورا ملک صحت مند ہوگا۔ انہوں نے اپنی سرگرمیوں کو قومی سطح تک توسیع دینے کے لیے آروگیہ بھارتی کی ستائش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button