تلنگانہ

حیدرآباد۔کتوں کے حملے میں بچوں سمیت 6 افراد زخمی

File photo

حیدرآباد: شہر کے علاقے کوم پلی میں آوارہ کتوں نے دہشت مچادی ، نہ صرف پیدل چلنے والوں کو بلکہ گاڑیوں اور سائیکلوں پر جانے والوں پر بھی حملے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کتے موٹر سائیکلوں اور کاروں کا پیچھا کر رہے ہیں۔قطب اللہ پور کوم پلی میں کل ایک ہی دن میں آوارہ کتوں کے حملے میں چھ افراد زخمی ہو گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ ہر روز کہیں نہ کہیں اس طرح کا کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہو رہا ہے، کوم پلی میں ایک ہی وقت میں چھ لوگوں پر حملہ کیا گیا جس سے مقامی لوگ پریشان ہیں۔ آوارہ کتوں کے حملے کی شکایت جی ایچ ایم سی سے کی جارہی ہے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ شکایت کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button