سول سروسز امتحان 2020 کے لئے 761 امیدوار منتخب _ صدف چودھری کو 23واں رینک

حیدرآباد _ یونین پبلک سروس کمیشن کے سول سروسز امتحان 2020 کے حتمی نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ UPSC کی طرف سے کل 761 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔ ان میں سے 545 مرد اور 216 خواتین شامل ہیں امیدواروں میں 263 جنرل ، 229 او بی سی ، 122 ایس سی اور 86 ای ڈبلیو ایس زمرے سے منتخب کیا گیا۔ شوبھم کمار نے سول سروس میں پہلا رینک حاصل کیا ۔ جگریتی اوستھی کو دوسرا اور انکیتا جین کو تیسرا رینک ملا۔۔ٹاپ 100 میں دو مسلم امیدواروں میں صدف چودھری کو 23 واں رینک اور فیضان احمد کو 58 واں رینک حاصل ہوا۔یو پی ایس ای میں پاس ہونے والے 761 امیدواروں میں 27 مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔ 27 مسلم امیدواروں میں سے 20 مرد امیدوار اور 7 خواتین امیدوار ہیں۔ تاہم ، اس سال UPSC پاس کرنے والے مسلم امیدواروں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 2019 میں یہ تعداد 44 تھی ، اس بار یہ کم ہو کر صرف 27 رہ گئی۔ ہریدوار کی صدف چوہدری نے مسلم امیدواروں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ صدف چودھری نے 23 ویں رینک حاصل کی ہے۔صدف چوہدری کے والد بینک منیجر ہیں اور والدہ ایک عام گھریلو خاتون ہیں۔ صدف چودھری کی کامیابی اس لیے بھی حیران کن ہے کہ اس نے اس کے لیے کوئی کوچنگ نہیں لی اور گھر میں رہتے ہوئے تمام تیاریاں کیں۔ صدف چودھری اب فارن سروس میں شامل ہونا چاہتی ہے۔
She's Sadaf, who has got 23rd rank in UPSCpic.twitter.com/qcfI9INQAb
— Chaudhary Ashfaque 🇮🇳 (@ChAshfaqueAhmad) September 24, 2021