نیشنل

کانگریس کی قومی سطح کی کمیٹی میں اتم کمار ریڈی شامل

نئی دہلی _ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے قومی سطح کے مسائل پر جدوجہد کے لیے ضروری منصوبے بنانے  ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔اس کمیٹی میں تلنگانہ  پی سی سی کے سابق صدر اور نلگنڈہ کے ایم پی اتم کمار ریڈی کو شامل کیا گیا ہے اس کمیٹی میں قومی سطح کے 9 قائدین کو شامل کیا  گیا ہے۔ سینئر لیڈر ڈگ وجے سنگھ کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری  وینوگوپال نے ایک بیان میں کہا کہ قومی سطح پر جدوجہد کا منصوبہ بنانے والی کمیٹی میں پرینکا گاندھی ، اتم کمار ریڈی ، منیش چھترا ، بی کے ہری پرساد ، رپون بورا ، ادیت راج ، راگنی نائک اور زبیر خان شامل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button