نیشنل

اترپردیش کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد مجلس میں شامل

فیض آباد_ اترپردیش کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کی اہلیہ شائستہ پروین آج مجلس میں شامل ہوگئے۔فیض آباد میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں اس جوڑے نے صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات کرتے ہوئے مجلس میں شامل ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ عتیق احمد سیاست میں داخلہ سے قبل مافیا ڈان تھے اور ان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور وہ سماج وادی پارٹی سے 5 مرتبہ رکن اسمبلی اور ایک مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔

فوجداری مقدمات کا سامنا کرنے والے عتیق احمد کو مجلس میں شامل کرنے سے متعلق صحافیوں کے سوالات پر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی میں کئی ایسے قائدین ہیں جو سنگین معاملات میں ملوث ہیں اور وہ لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف بھی کئی کیسس ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button