نیشنل

گیان واپی مسجد۔ مسلم فریق کے وکیل کا انتقال

نئی دہلی: گیان واپی مسجد تنازعہ کے معاملہ میں مسلم فریق کی جانب سے عدالت میں قانونی پیروی کرنے والے وکیل چل بسے۔ وکیل ابھئے ناتھ یادو کا انتقال ہو گیا ہے، یادو کو رات دیر گئے قلب پرحملہ کی وجہہ سے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ گیان واپی مسجد اور شرنگار گوری مندر معاملہ میں تمام فریقین نے پائیداری کے مسئلہ پربحث کی ہے اور اب 4 اگست کو مسلم فریق کی طرف سے جواب دیا جانا تھا-گیان واپی کیس میں ہری شنکر جین اور وشنو شنکر جین ہندو فریق کی قانونی پیروی کررہے ہیں جبکہ مسلم فریق کے وکیل ابھئے ناتھ تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button