نیشنل

چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے دورہ بہار کے موقع پر کریم نگر کے سابق میئر سردار رویندر سنگھ بھی موجود

حیدرآباد _ 31 اگست ( اردولیکس) چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے دورہ بہار کے موقع پر ان کے ہمراہ چند ٹی آر ایس قائدین بھی شامل ہیں جن میں کریم نگر کے سابق میئر سردار  رویندر سنگھ بھی شامل ہیں

ٹی آر ایس ذرائع کے مطابق سابق میئر کریم نگر سردار رویندر سنگھ کا شمار چیف منسٹر کے قریبی رفقا میں ہوتا ہے لیکن کریم نگر کے لوکل باڈی ایم ایل سی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہ دینے پر سردار رویندر سنگھ نے ٹی آر ایس سے بغاوت کرتے ہوئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا تاہم انہیں اس انتخابات میں شکست ہوئی تھی اس وقت انھوں نے پارٹی سے استعفی پیش کردیا تھا لیکن چند ماہ بعد ہی چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے سردار رویندر سنگھ کو پرگتی بھون طلب کرتے ہوئے دوبارہ پارٹی میں شامل کرلیا۔

آج بہار کے پٹنہ میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں سردار رویندر سنگھ چیف منسٹر کے ساتھ ساتھ تھے انہوں نے پٹنہ کے مشہور گردوارہ میں بھی چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے ساتھ مل کر پوجا کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button