تلنگانہ

حیدرآباد میں سخت سیکورٹی کے درمیان نماز جمعہ کی ادائیگی

حیدرآباد: حیدرآباد میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی اورپرامن طورپرواپس ہوگئے۔ مکہ مسجد کے باہرچند نوجوانوں نے نعرہ بازی کی اوراس کے بعد وہ پرامن طور پروہاں سے چلے گئے۔ تاریخی چامیناراورمکہ مسجد کے پاس ریاپڈ ایکشن فورس کے علاوہ دیگردستوں کو بھی صبح سے ہی متعین کیا گیا تھا۔ کہیں سے بھی کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ کل ہی بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآبادنے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے گھروں کے قریب کی مساجد میں نماز جمعہ میں شرکت کریں اور امن برقرار رکھیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button