نیشنل

احتجاجیوں پرپولیس نے برسائے ڈنڈے۔” بلوائیوں کو ریٹرن گفٹ” بی جے پی رکن اسمبلی کا ٹویٹ

نئی دہلی: پیغمبراسلام کی شان میں بی جے پی کی سابق ترجمان نوپورشرما کی جانب سے کی گئی گستاخی کے خلاف بعد نماز جمعہ ملک کے دیگرمقامات کی طرح اترپردیش میں بھی احتجاج کیا گیا۔ سہارنپور، مراد آباد، فیروز آباد کے علاوہ پریاگ راج میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاج کے بعد پولیس کی جانب سے احتجاجیوں کی گرفتاری کی جارہی ہے۔ اس دوران دیوریا کے بی جے پی کے ایم ایل اے ایس ترپاٹھی نے ٹویٹر پر” بلوائیوں کو ریٹرن گفٹ” کے نام سے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں پولیس کی جانب سے بعض نوجوانوں کی ڈنڈوں سے پٹائی کی جارہی تھی۔

رکن اسمبلی کے ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد ان پرتنقیدوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد انھوں نے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔ جب سوشل میڈیا صارفین نے پٹائی کرنے والے پولیس والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تو ترپاٹھی نے احتجاج کے بعد اپنا ٹویٹ واپس لے لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button