جرائم و حادثات

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آئے چاقو زنی کی واردات میں ریونیو اسسٹنٹ دستگیر اور ان کے بھائی مولانا زخمی

جگتیال _ 28 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں  تین افراد نے  دستگیر اور ان  کے چھوٹے بھائی مولانا پر چاقووں سے حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا۔ یہ واقعہ منگل کی رات  ملیال منڈل کے بلونتا پور گاؤں میں پیش آیا۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی دستگیر بلونتاپور گاؤں کے ریونیو اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں، پر اسی گاؤں میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے چاقو سے حملہ کیا، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ زخمی دستگیر اور ان کے چھوٹے بھائی مولانا کو علاج کے لیے جگتیال ایریا ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹر ان کا علاج کررہے ہیں۔

 

موٹر سائیکل  پر آنے والے تین حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت بلونتاپور گاؤں کے ہریش کے طور پر ہوئی ہے، اور دیگر دو افراد کی شناخت کے لیے  پولیس کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس نے واقعہ کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی ۔  تاحال اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ حملہ کی وجہ کیا ہے پولیس اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button