نیشنل

شرابی لڑکی کا ممبئی میں ہنگامہ، سڑک پر لیٹ گئی اور ملازم پولیس پر کی حملے کی کوشش، تین ماہ بعد واقعہ کا انکشاف: ویڈیو دیکھیں

ممبئی: ممبئی میں ایک نشے میں دھت لڑکی کی جانب سے پولیس اور کیب ڈرائیور کے ساتھ بدسلوکی اور سڑک پر ہنگامہ کرنے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔نشہ میں دھت لڑکی نے ممبئی کی سڑک پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔لڑکی کی پولیس کیب ڈرائیور اور راہگیروں کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔ لڑکی سڑک سے گزرنے والوں سے گالی گلوج بھی کررہی تھی۔یہ سب اس وقت ہوا جب ممبئی میں رات گئے پارٹی سے واپسی کے دوران تین نوجوان لڑکیاں اولا کیب میں تھیں۔ ان میں سے ایک لڑکی جو بہت زیادہ نشے میں تھی اس نے سفر کےدوران کیب ڈرائیور کے ساتھ بدسلوکی شروع کردی۔ ملازمین پولیس کے ساتھ خاتون عملہ موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ بے بس نظر آرہے تھے۔

خاتون نے ڈرائیور کو بھی باہر نکال دیا اور گاڑی کا اسٹیرنگ سنبھال لیا۔ جیسے ہی پولیس وہاں  پر پہنچی، اس نے ایک ملازم کا کالر پکڑلیا اور اسے دھمکی دی۔ لڑکی نے ملازم پولیس پر حملے کی بھی کوشش کی۔معلوم ہوا کہ یہ معاملہ 25 مارچ 2022 کا ہے۔ ممبئی پولیس نے شراب کے نشے میں امن و امان کو خراب کرنے کے الزام میں تین خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا اور انھیں پکڑ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button