نیشنل

مہاراشٹر میں خوفناک سڑک حادثہ 10 افراد ہلاک کئی زخمی

ممبئی _  مہاراشٹر میں ناسک-شرڈی ہائی وے پر ایک بس کے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 34 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ جمعہ کی صبح سنار-شرڈی ہائی وے پر پاٹھارے گاؤں کے قریب پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ مہاراشٹر کے احمد نگر میں شرڈی سائی بابا مندر میں یاتریوں کو لے جانے والی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button