نیشنل

پیگاسس اسپائی ویئر جاسوسی معاملہ کی تحقیقات _ ممتا بنرجی کا سنسنی خیز فیصلہ

کولکتہ _ مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت  پیگاسس اسپائی ویئر کی جاسوسی معاملہ کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لئے دو سابق ججوں کے ساتھ ایک پینل تشکیل دی گئی ہے ۔ جسٹس جیوترمائے بھٹاچاریہ ، جسٹس ایم بی۔ لوکور اس معاملہ کی تحقیقات کریں گے ۔ فون ٹائپنگ کے ذریعہ ہوئی اس جاسوسی کی  ملک میں  سب سے پہلے مغربی بنگال حکومت نے سرکاری تحقیقات  کا حکم دیا ہے

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم  چاہتے ہیں کہ مرکزی حکومت انکوائری کمیشن کے ذریعے یا کسی عدالت کے توسط سے تحقیقات کا آغاز کرے۔ لیکن مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے جس پر  ، ہم نے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ پہلا قدم دوسروں کو نیند سے بیدار کرے گا ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کو شبہ ہے کہ 2017 سے 2019 کے درمیان ، ایک ہندوستانی موکل نے پیگاسس کے توسط سے کچھ مشہور شخصیات کی جاسوسی کی۔ اس فہرست میں ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button