جنرل نیوز

مولاناشاہ محمد نورالحق قریشی کی دعاء سے نظام آباد کے حجاج کاقافلہ نظام پیالیس سے روانہ

حج کے مقدس سفرپر جانے والے نظام آباد کے حجاج کا ایک آج نظام پیالسں فنکشن ہال بودہن روڈ سے مولانانورالحق قریشی کی دعاء سے رخصت ہوا مفتی رفیق ذاکر قاسمی نے خطاب کرتے ہوے حجاج کو صبروضبط سے کام لینے کی تلقین فرمای مولاناشیخ اسماعیل عارفی صدرحج سوسائٹی نے حجاج کرام کونصیحت فرمای مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع نظام آباد نے نامپلی حج ہاوزحیدرآباد پہونچ کرحجاج کرام سے ملاقات کرکے دعاوں کی گزارش کی

وسیم احمد خان اورمہمان خصوصی

نے ہری جھنڈی دکھاکر ملک وملت بطورخاص شہر نظام آباد کی تعمیر وترقی اورملک کے موجودہ حالات کی درستگی کے لےء دعاؤں کی گذارش کی اس موقع پر خادمین حجاج کی ایک ٹیم حجاج کی خدمت کے لےء روانہ ہوی جوحج ہاوزحیدرآباد پرحجاج کرام کی عظیم خدمت کی سعادت حاصل کرے نائب صدرحج سوسائٹی محمداظہرفاروقی نے بتایاکہ یہ حج سوسائٹی گذشتہ 25/سال سے بلامعاوضہ حجاج کی ہراعتبارسے خدمت کرتی آرہی ہے حج کے فارم پرکرنے سے لیکر فریضہ حج کی ادائیگی سے واپس آنے تک ان کی راہبری وراہنمای کرتی ہے محمد نصیرالدین معتمد کی نگرانی میں تمام امور بہتر سے بہتر طورپرانجام دییے جاتے ہیں عمران شریف عبدالباری عبدالحمید ٹیچرعبدالقدیرٹیچرمحمد حامد سعداللہ محمد مظہر صدیق احمد اکرام خان کے علاوہ گولڈن کیر ویلفرسوسائٹی محلہ پھولانگ کے جملہ اراکین دیگر کارکنان پوری محنت ومشقت کے ساتھ اپناجان ومال لگاکر اس خدمت میں لگے ہوے ہیں

محمد افضل الدین ایم بی ایم اورمحمد نصیرالدین معتمد نے بھی حجاج کرام سے ملاقات ومصافحہ کرکے اپنی صحت اوردواوں کو پابندی سے استعمال کرتے رہنے کا مشورہ دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button